فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2018ء کے تحریری امتحان کے کامیاب امیدواروں کے انٹرویو کیلئے شیڈول جاری کر دیا

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) فیڈرل پبلک سروس کمیشن(ایف پی ایس سی) نے سی ایس ایس 2018ء کے تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی ذاتی سماعت اور انٹرویو کے لئے شیڈول جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

ایف پی ایس ہیڈکوارٹر سے جاری شیڈول کے مطابق الاٹ کئے گئے مختلف محکموں کے وہ امیدواران جو سی ایس ایس امتحان 2018ء میں کامیاب قرار پائے ہیں، ان کی ذاتی سماعت 22 اکتوبر تا 26 اکتوبر جبکہ انٹرویو 23 اکتوبر تا 26 اکتوبر ایف پی ایس سی ہیڈکوارٹر اسلام آباد اور ایف پی ایس سی کے صوبائی دفتر پشاور میں منعقد ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں