اوپن یونیورسٹی میں ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشنپر عالمی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ

ٹیچر ایجوکیشن پر ڈینز/ ڈائریکٹرزاور معروف ماہرین تعلیم کا اجلاس18فروری کو منعقد ہوگا

منگل 23 اکتوبر 2018 13:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں طلبہ کو بامعنی اور سماجی و معاشی مسائل سے وابستہ تحقیق کی جانب راغب کرنے کے لئے فروری 2019ء میں "ریسرچ اینڈ پریکٹسسز اِن ایجوکیشن"کے موضوع پرچوتھی عالمی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ،ْ ٹیچر ایجوکیشن پر ڈینز/ ڈائریکٹرزاور معروف ماہرین تعلیم کا اجلاس18۔فروری کو منعقدہوگا۔یونیورسٹی کی ایلومینائی ایسوسی ایشن کی تقریب بھی اسی روز منعقد ہوگی۔کسی مجبوری کے باعث کانفرنس میں شرکت سے قاصر عالمی ماہرین تعلیم کو آن لائن پریذنٹیشن کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اجلاس میں یونیورسٹی کے ڈینز ،ْ ڈائریکٹرز اور تدریسی و انتظامی شعبوں کے چئیرمین اور صدور نے شرکت کی تھی۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تحقیق سماجی تبدیلی کا سب سے مفید اور مضبوط ہتھیار ہے۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی اس طرز کے کانفرنسسز اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں سے معاشرے کے لئے مفید علوم کی تخلیق و ترویج کرتی رہے گی۔ مجوزہ کانفرنس میں قومی و عالمی سطح کے نامور محققین اور ماہرین تعلیم کو مدعوکرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔اس کانفرنس میںکیمسٹری میں حالیہ مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے پروفیسرز کے کلیدی لیکچرز ،ْ طلبہ کے اوورل اور پوسٹرز پریذنٹیشن ،ْ گول میز اور پینل مباحثے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں