علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سوشل سائنسسز فیکلٹی بورڈ نے بی ایس انگریزی،ایم فل اور پی ایچ ڈی انگریزی زبان و ادب پروگرامز کی منظوری دے دی

ہفتہ 17 نومبر 2018 13:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی سوشل سائنسسز کے فیکلٹی بورڈ نے بی ایس )انگریزی(،ایم فل اور پی ایچ ڈی)انگریزی زبان و ادب( پروگرامز کی منظوری دے دی ہے۔شعبہ انگریزی کے چئیرمین پروفیسر ڈاکٹر عمر فارو ق کے مطابق یہ نئے تعلیمی پروگرامز آئندہ سال متعارف کرائے جائیں گے۔فیکلٹی بورڈ نے شعبہ انگریزی کا نام تبدیل کرکے نیا نام "ڈیپارٹمنٹ آف انگلش لینگویج، لٹریچر اینڈ لنگوئسٹکس" رکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ شعبہ انگریزی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ان ٹیفل اور ایم اے ٹیفل پروگرام کی تعلیم پہلے سے دے رہی تھی، ملک بھر سے طلبہ کی اپیل پرشعبہ انگریزی نے اِن نئے تعلیمی پروگرامز کے لیے سخت محنت کی اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی سرپرستی میں شعبے کو اِن پروگرامز کی منظوری میں کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ڈاکٹر عمر فاروق نے کہا کہ انگریزی زبان و ادب کے ماہرین کے تعاون سے نصاب کی تیاری کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔اِن پروگرامز کو آئندہ سال کے داخلوں میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں