اوپن یونیورسٹی کے نباتاتی باغ میں100سے زائد میڈیسنل پلانٹس لگانے کا فیصلہ

سائنس کے طلبہ’’ گرین ہائوس‘ کو ریسرچ مقصد کے لئے استعمال کرسکیں گے

جمعرات 13 دسمبر 2018 13:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ زرعی سائنسسز نے یونیورسٹی میں قائم نباتاتی باغ کے ایک گرین ہائوس میں مختلف ورائٹی کے 100۔سے زائدمیڈیسنل پلانٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے شعبہ باغبانی نے زیادہ سے زیادہ ورائٹی کے میڈیسنل پلانٹس کے حصول کے لئے کوششیںتیز کردی ہیں جو آئندہ موسم بہار میں گرین ہائوس کے اندر لگادئیے جائیں گے۔

شعبہ باغبانی کی انچارج ،ْ فوزیہ انجم کے مطابق سائنس کے طلبہ اِس گرین ہائوس کو اپنے ریسرچ مقصد کے لئے استعمال کرسکیں گے جبکہ دوسرے گرین ہائوس میں یونیورسٹی کے مالی یونیورسٹی کی خوبصورتی و آرائش کے لئے مختلف پودوں کی پیداوار پر حسب معمول تجربات کرتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

فوزیہ انجم نے مزید کہا کہ نباتاتی باغ میں ایک روز گارڈن بھی بنایا گیا ہے جس میں چار کٹیگریز میں 100سے زائد ورائٹی کے گلاب کے پودے لگادئیے گئے ہیں جبکہ کیکٹس گارڈن بنانے کا کام پائپ لائن میں ہے۔

فوزیہ نے مزید کہا کہ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایات کی روشنی میں اس نباتاتی باغ کوزرعی سائنسسز کے طلبہ و طالبات کے لئے تحقیقی سرگرمیوں کا مرکز بنایا جائے گا۔علاوہ ازیں اوپن یونیورسٹی نے نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام روز اینڈ جاسمین گارڈن میں گذشتہ ہفتے منعقدہ گل دائودی کی 39ویں تین روزہ سالانہ نمائش میں سمال آرگنائزیشنز میں اول پوزیشن حاصل کرلیا تھا اور یونیورسٹی نے پھولوں کی نمائش میں اول پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز کئی سالوں سے برقرار رکھا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں