نیوی وار کالج میں جاری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء کا نیول ہیڈ کوارٹر ز اسلام آبادکا دورہ

جمعہ 14 دسمبر 2018 19:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان نیوی وار کالج میں جاری میری ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء نے نیول ہیڈ کوارٹر ز اسلام آبادکا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران ورکشاپ کے شرکاء نے سر براہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے شرکاء کو پاک بحریہ کے کردار ، تیاریوں اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

شرکاء کو پاک بحریہ کے وڑن خصوصی طور پر بلیو اکانومی کی اہمیت کے بارے میں آگاہ کیا گیا اورعلاقائی و عالمی بحری امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کا وشوں پر روشنی ڈالی گئی۔نیول چیف نے شرکاء کے میری ٹائم سیکورٹی سے متعلقہ سولات کے سیر حاصل جوابات بھی دئیے۔میر ی ٹائم سیکورٹی ورکشاپ کے شر کا ء نے پاکستان نیوی کے ورکشاپ کے انعقاد کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں