علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ٹیم کی آئی جی)جیل( بلوچستان سے ملاقات، کوئٹہ جیل میں ایڈلٹ ووکیشنل سینٹر اورکنڈر گارڈن بنانے کی پیش کش

منگل 18 دسمبر 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل ڈائریکٹر کوئٹہ ،ْ سید قمرالدین کی قیادت میں یونیورسٹی ٹیم نے آئی جی)جیل( بلوچستان ،ْ ملک شجاع الدین قاسی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی اور یونیورسٹی کی جانب سے بلوچستان کی جیلوں میں تعلیمی سہولتوں کو اپ گریڈ کرنے پر بات ہوئی۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی ٹیم نے آئی جی کو کوئٹہ جیل میں ایڈلٹ ووکیشنل سینٹر اور قیدی خواتین کے بچوں اور کم عمر قیدی بچوں کے لئے کنڈر گارڈن بنانے کی پیش کش کی۔

بعد ازاں یونیورسٹی ٹیم نے کنڈر گارڈن کی فیسیلٹی رپورٹ کی تیاری کے لئے کوئٹہ جیل کا دورہ کیا۔یونیورسٹی ٹیم نے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر جیل حکام کو جیل کی لائبریری کے لئے 200کتابیں فراہم کردی۔قبل ازیں جیل ایجوکیشن کے فوکل پرسن ،ْ ڈاکٹر زاہد مجید نے وفاقی مختسب کی ٹیم کے ہمراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے احکامات پر دو جیلوں کا دورہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں