اسلام آباد، نمل کے بورڈ آف گورنرز کا پندرہواں اجلاس ،طلباء اور فیکلٹی کو حاصل سہولیات پر تفصیل سے آگا ہ کیا گیا

منگل 18 دسمبر 2018 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (اسلام آباد) کے بورڈ آف گورنرز کا پندرہواں اجلاس یونیورسٹی کے کانفرنس روم میں منعقد کیا گیا جس کی صدارت انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن پاکستان آرمی اور نامزد چیئرمین بورڈ آف گورنرز لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن نے کی جس میں ریکٹر نمل میجر جنرل (ر )ضیا الدین نجم،ڈائریکٹر جنرل ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ جی ایچ کیو میجر جنرل نجیب احمد، ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابراہیم کے علاوہ دیگر بورڈ ممبران بھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

اراکین بورڈ آف گورنرز کو یونیورسٹی کی تعلیمی سرگرمیوں ، ترقیاتی منصوبوں ، ریسرچ پر اجیکٹس ، ایم فل، پی ایچ ڈی پروگرامز اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے ساتھ معاہدوں اور انکے نتیجے میں طلباء اور فیکلٹی کو حاصل سہولیات پر تفصیل سے آگا ہ کیا گیا،بورڈ اراکین نے یونیورسٹی میں مثبت تعلیمی اصلاحات، انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور ویلفیئر منصوبوں کی تعریف کی اور سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں