نسٹ بیہنگ یونیورسٹی چائنا کے تعاون سے جدید ترین سائبر سیکورٹی ریسرچ سنٹر قائم کریگا

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) نیشنل یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی (نسٹ) بیہنگ یونیورسٹی چائنا کے تعاون سے نسٹ سکول آف الیکٹریکل انجینئرنگ اینڈ کمپیوٹر سائنس میں جدید ترین سائبر سیکورٹی ریسرچ سنٹر قائم کریگا۔بیہنگ یونیورسٹی کا شمار چین کی 16سرفہرست جامعات میں ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سکول آف سائبر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بی یو اے اے کے ڈین پروفیسر لیو جیان وئی نے پارٹنر شپ کو حتمی شکل دینے کی غرض سے جمعہ کو نسٹ کا دورہ کیا۔

اس پارٹنر شپ سے سائبر سیکورٹی میں تحقیق میں معاونت ملے گی جو نہ صرف پاکستان بلکہ تمام دنیا کیلئے اہمیت کا حامل ہے۔ نسٹ اور بی یو اے اے کے درمیان شراکت داری سے فیکلٹی اور طلباء کے مابین باہمی تبادلوں،مشترکہ سمپوزیم،کانفرنسز،ورکشاپس اور سمر سکولوں کو بھی فروغ ملے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں