اوپن یونیورسٹی ‘ ایم فل کی ورکشاپ19جنوری سے شروع ہوگی

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کئے گئے ایم فل)پاک سٹڈی(کی پہلی ورکشاپ 19۔جنوری کو یونیورسٹی کے مین کیمپس میں شروع ہوگی جو 3۔فروری تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شرکت کرنے کے لئے داخل تمام طلبہ و طالبات کو خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں اور تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی گئیں ہیں۔ورکشاپ کے بارے میں مزید معلومات کے لئے شعبہ پاکستان سٹڈی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ،ْ ڈاکٹر بادشاہ سردار سے بالمشافہ یا اُن کے فون نمبر 051-9057226اور ایکسٹنشن نمبر 7226پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں