اوپن یونیورسٹی کے ایم فل ماس کمیونیکیشن کی ورکشاپ کل شروع ہوگی

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کئے گئے ایم فل ماس کمیونیکیشنکے کورسسز کوڈ نمبر 5761,5762,6630اور 6632 کی ورکشاپ شعبہ ماس کمیونیکیشن میں کل سوموار شروع ہوگی جو 9۔فروری تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ میں شرکت کرنے کے لئے داخل تمام طلبہ و طالبات کو خطوط ارسال کردئیے گئے ہیں اور تفصیلات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی گئیں ہیں۔شعبہ ماس کمیونیکیشن کے مطابق جو طلبہ اِن کورسسز میں سے کسی بھی کورس کی ورکشاپ میں پہلے شرکت نہیں کرسکے تھے وہ شعبہ ماس کمیونیکشن کے چئیرمین سے اجازت لیکر مطلوبہ فیس جمع کرنے کے بعد اس ورکشاپ میں شرکت کرسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں