ہائر ایجوکیشن کمیشن بلوچستان میں 2یونیورسٹیز اور 9 اضلاع میں 10کیمپس قائم کرے گا

پیر 22 اپریل 2019 13:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کے تحت بلوچستان میں 2یونیورسٹیز اور 10کیمپس قائم کرے گا۔

(جاری ہے)

وزرات فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے ذرائع کے مطابق ہائر ایجوکیشن بلوچستان میں دو یونیورسٹیز کے قیام پر کام کررہا ہے، جن میں ایک یونیورسٹی سبی میں قائم کی جائے گی جبکہ دوسری یونیورسٹی گوادر بلوچستان میں قائم کی جائیگی۔ایک سوال کے جواب میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن، بلوچستان کے 9 اضلاع میں 10 کیمپس قائم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں