اوپن یونیورسٹی نے 49 علاقائی دفاتر کے گردونواح میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا

منگل 23 اپریل 2019 13:23

اوپن یونیورسٹی نے 49 علاقائی دفاتر کے گردونواح میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے 49 علاقائی دفاتر کے گردونواح میں رہائش پذیر طلبہ و طالبات کی سہولت کیلئے ٹرانسپورٹ سروس کا آغاز کردیا ہے ۔ "یہ اقدام یونیورسٹی کے ملک گیر تعلیمی نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کیلئے تیار کئے گئے روڈ میپ کی ایک کڑی ہے ،ْ طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ کیلئے علاقائی دفاتر کو تمام ضروری ساز و سامان ،ْ حسب ضرورت سٹاف اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے بہاولپور ریجن کے طلبہ کیلئے ٹرانسپورٹ سروس)مزدا کوسٹر(کی چابی دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ سہولت یونیورسٹی کے دیگر علاقائی دفاتر کے طلبہ کو بھی بتدریج فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا کہ علاقائی دفاتر یونیورسٹی اور طلبہ کے مابین رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور حکومت کی سپورٹ سے آپریشن کی نوعیت کے مطابق ہر ریجن کے سٹاف کے لئے بھی ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ ورکشاپس اور امتحانی مراکز کی نگرانی کے فرائض بہ حسن و خوبی ادا کرسکیں۔

قبل ازیں ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ انعام الله شیخ نے علاقائی دفاتر کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں وائس چانسلر کو بریفنگ دی۔ انہوں نے علاقائی دفاتر کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اقدامات پر وائس چانسلر کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں