بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں کیریئر ایکسپو 2019ء کا اہتمام

جمعرات 25 اپریل 2019 23:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں کیریئر ایکسپو 2019ء کا اہتمام کیا گیا۔ جمعرات کو بحریہ یونیورسٹی کے ریکٹر وائس ایڈمرل (ر) محمد شفیق ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

ایکسپو میں ٹیلی کام، سروسز، مینوفیکچرنگ، غیر سرکاری ادارے اور بیکنگ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والی 100 سے زائد کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ کیریئر ایکسپو کا مقصد ملازمت حاصل کرنے والوں اور ملازمت فراہم کرنے والوں کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا ہے۔ کیریئر ایکسپو سے طلباء کے علاوہ ایلومنینائی اور دیگر بھی اس سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں