کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آبادکیمپس 19 سے 21 جون تک بند رہے گا

منگل 18 جون 2019 21:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) اسلام آباد کیمپس 19 سے 21 جون 2019ء تک بند رہے گا۔ منگل کو کامسیٹس یونیورسٹی کی انتظامیہ نے اس بارے میں باقاعدہ نوٹیکفیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کا اسلام آباد کیمپس 19 سے 21 جون تک بند رہے گا جبکہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کی پرنسپل سیٹ اس دوران کھلی رہے گی۔

کامسیٹس یونیورسٹی کو فیکلٹی کی ہڑتال کے باعث انتظامی مسائل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے سمسٹر کے فائنل امتحانات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے تمام مسائل جلد حل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ہڑتالی اساتذہ کے اصرار پر وفاقی سیکرٹری وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو تمام معاملہ کی تحقیق کر کے رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں