کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس میں بہار سیشن 2019ء کے فائنل امتحانات کل سے شروع ہوں گے

پیر 24 جون 2019 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد (سی یو آئی) اسلام آباد کیمپس میں بہار سیشن 2019ء کے فائنل امتحانات کل منگل سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ نے تمام طلباء و طالبات کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے پورٹل پر لاگ ان ہو کر حتمی ڈیٹ شیٹ ڈائون لوڈ کر لیں۔ یاد رہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ہونے والی فیکلٹی ممبران کی ہڑتال کے باعث یہ امتحانات متاثر ہوئے تھے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں