علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوںگے

پیر 26 اگست 2019 14:40

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلے یکم ستمبر سے شروع ہوںگے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویٹ پروگرامز جن میں پانچ ایم ایس سی/ایم اے کے ذیل میں چار پروگرامز ،ْ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ،ْ چار سالہ بی ایس پروگرامز ،ْ چار سالہ بی بی اے پروگرام ،ْ تین شعبہ میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام ،ْ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز (ایک سالہ ایم ایڈ ،ْ ڈیرہ ،ْ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ) اور چھ ماہ دورانیہ کا فرنچ آن لائن سرٹیفیکیٹ کورس شامل ہیںکے داخلے یکم ستمبر سے ملک بھر میں ایک ساتھ شروع ہوںگے۔

(جاری ہے)

پروگرامز کی مزید تفصیلات اورداخلوں کے بارے میںتمام معلومات یکم ستمبر کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب کئے جائیں گے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس بھی یکم ستمبر سے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے ،ْ ملک کے 49مختلف شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر سے بھی داخلہ فارمز حاصل کئے جاسکیں گے۔ طلبہ کے معاونت و رہنمائی کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پر علاقائی دفاتر میں سٹوڈنٹ سپورٹ ڈسکس قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں