قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں شامل

جمعرات 12 ستمبر 2019 18:46

قائداعظم یونیورسٹی دنیا کی 500 بہترین جامعات میں شامل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 ستمبر2019ء) دنیا کی بہترین 500 جامعات میں پاکستان کی قائد اعظم یونیورسٹی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن ورلڈ یونیورسٹی کی جانب سے 92 ممالک کی 1400 جامعات کی درجہ بندی کی گئی ہے جن میں پاکستان کی بھی 14 جامعات شامل ہیں۔جامعات کی درجہ بندی ان کے اساتذہ کے تعلیمی معیار، تحقیق کے میدان میں جامعات کی کارکردگی اور بین الاقوامی معیار کو مندِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے۔

پاکستان کے دارلحکومت میں قائم کی گئی قائداعظم یونیورسٹی کی 400 سے 500 کے درمیان درجہ بندی کی گئی ہے۔دیگر جامعات کی بات کریں تو کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد 600-800، جبکہ یونیورسٹی آف پنجاب، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس وٹیکنالوجی اسلام آباد، اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد کی 801-1000 کے درمیان درجہ بندی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بہاؤالدین ذکریا یونیورسٹی، یو ای ٹی لاہور، جی سی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف پشاور، ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی، یونیورسٹی آف سرگودھا اور یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیملز سائنسنز لاہور کی درجہ بندی 1000 سے اوپر ہے۔دوسری جانب ریکارڈ چوتھی مرتبہ برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر آئی ہے جبکہ کیلیفورنیا انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی تین درجہ ترقی پانے کے بعد دنیا کی دوسری بہترین جامعہ قرار پائی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں