ہونان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن اپنے مرکزی کیمپس میں پروفیسر عطاالرحمان ون بیلٹ ون روڈ ٹی سی ایم ریسرچ سنٹر قائم کرے گی

جمعرات ستمبر 21:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) ہونان یونیورسٹی آف چائنیز میڈیسن(ایچ یو سی ایم) صوبائی دارلحکومت چانگشا میں واقع اپنے مرکزی کیمپس میں پروفیسر عطاء الرحمان ون بیلٹ ون روڈ ٹی سی ایم ریسرچ سنٹر قائم کرے گی۔سنٹر کی افتتاحی تقریب 23اکتوبر کو ایچ یو سی ایم میں سالانہ بائیو ٹی سی ایم انٹر نیشنل کانفرنس کے موقع پر ہوگی۔

(جاری ہے)

ایچ یو سی ایم کے پروفیسر وی وانگ کا کہنا ہے کہ سنٹر کا قیام روایتی میڈیسن کے شعبہ میں نمایاں سائنسی خدمات اور دونوں ملکوں کے درمیان سائنس تعاون کو فروغ دینے کا اعتراف ہے۔ایچ یو سی ایم کا شمار چین کی بڑی سرکاری جامعات میں ہوتا ہے اور عالمی سطح پر معیاری تحقیق کیلئے معروف ہے۔یونیورسٹی میں پانچ سو پاکستانیوں سمیت کثیر تعداد میں غیر ملکی طلبہ زیر تعلیم ہیں۔پروفیسر عطاء الرحمان نے 1968میں کیمبرج یونیورسٹی سے آرگینک کمیسٹری میں پی ایچ ڈی کی تعلیم مکمل کی تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments