نجی تعلیمی اداروں کے مالی وسائل کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے،کیپیٹل سکول پیرنٹس ایسوسی ایشن کا مطالبہ

ہفتہ 21 ستمبر 2019 20:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 ستمبر2019ء) کیپیٹل سکول پیرنٹس ایسوسی ایشن (سی ایس پی ای) کی چیئرمین ڈاکٹر عظمیٰ نے نجی تعلیمی اداروں کی بھاری فیسوں اور مختلف فنڈز کی مد میں والدین سے ہزاروں روپے بٹورنے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور قوم کے مستقبل کی تعمیر کی بجائے پیسہ بنانے کے ان اقدمات کا نوٹس لیا جائے اور نجی تعلیمی اداروں کے مالی وسائل کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے، انہوں نے پیرا کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی کا بھی مطالبہ کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دیگر نمائندوں جنرل سیکرٹری حنا، خزانچی ادیبہ، انفارمیشن سیکرٹری عدیل حسن اور اسفند یار کے ہمراہ پریس کانفرنس اور والدین کے ہمراہ پریس کلب کے باہر احتجاج کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارا اصل مقصد اسلام آبادکے پرائیویٹ سکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے والدین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنا اور انہیںاعلیٰ حکام تک پہنچانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت اسلام آباد میں سرکاری سطح پر پرائیویٹ سکولوں کے حوالے سے پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنل ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)کام کر رہی ہے جس کے مستقل چیئرمین کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے فیسوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے 2019 کی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد 30 سے 40 فیصد فیسیں بڑھا دی گئی ہیں، جن والدین کے 3،4 یا زائد بچے پرائیویٹ سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں ان کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں