علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، ٹیچر ایجوکیشن پروگرامزکے داخلوں کی آخری تاریخ 15اکتوبر مقرر

پیر 23 ستمبر 2019 13:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ٹیچر ایجوکیشن پروگرامز) ایک سالہ ایم ایڈ ،ْ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن )اے ڈی ای(،ْڈیڑھ ،ْ اڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ (کے داخلے جاری ہیں۔ ایم ایڈ پروگرام پانچ شعبوں میں پیش کیا گیا ہے جن میں ایلمینٹری ٹیچر ایجوکیشن ،ْ ٹیچر ایجوکیشن ،ْ فاصلاتی و غیر رسمی تعلیم ،ْ سائنس ایجوکیشن اور سپیشل ایجوکیشن شامل ہیں ۔

بی ایڈ اور ایم ایڈ پروگرامز ایچ ای سی کے نئے روڈ میپ کے مطابق اپ گریڈکئے گئے ہیں۔ ڈیڑھ سالہ بی ایڈ میں داخلے کے لئے ایم اے /ایم ایس سی/بی ایس یا بی اے آنرز)چار سالہ( اہلیت مقرر کی گئی ہے ،ْ گریجویٹ طلبہ جنہوں نے چودہ سالہ تعلیم کم از کم سیکنڈ ڈویژن مکمل کررکھی ہے وہ اڑھائی سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ جن طلبہ نے ایف ای/ایف ایس سی یا مساوی تعلیم )سیکنڈ ڈویژن (حاصل کررکھی ہے وہ چار سالہ بی ایڈ پروگرام میں داخلے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمودکے مطابق ٹیچر ٹریننگ پروگرامز کے نصابات کی تیاری میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ ہمارے کوالیفائیڈ اساتذہ کی پروفیشنل مہارتیں دیگر تعلیمی اداروں سے تربیت حاصل کرنے والے اساتذہ سے نسبتاً زیادہ بہتر اور اپ ٹو ڈیٹ ہوں۔ان پروگرامز کے بارے میں مزید تفصیلات جاننے کے لئے داخلے کے خواہشمند طلبہ کو یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر وزٹ کرنے یا یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی کیمپس سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری ان ایجوکیشن میں داخلے کے لئے امیدواروں کی اہلیت ایف ای/ایف ایس سی یا مساوی تعلیم)سیکنڈ ڈویژن(مقرر کی گئی ہے۔ اِن تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر اور رابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ،ْ آن لائن داخلے کے لئے طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹwww.aiou.edu.pkوزٹ کریں اور فارم آن لائن پُر کریں۔ داخلوں کی آخری تاریخ 15اکتوبر مقرر ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں