کشمیریوں کے مصائب کے خاتمے اور ان کے حق کے حصول کے لیے پاکستانیوں کاجذبہ لائق تحسین ہے، صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش کی پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے نائب صدر مطلوب انقلابی سے گفتگو

منگل 15 اکتوبر 2019 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے مصائب کے خاتمے اور ان کے حق کے حصول کے لیے پاکستانیوں کاجذبہ لائق تحسین ہے۔ یہ بات انہوں نے منگل کو پیپلز پارٹی آزاد جموں و کشمیر کے نائب صدر اور سابق ایم ایل اے محمد مطلوب انقلابی سے ملاقات کے دوران کہی۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر احمد یوسف الدریویش نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پوری امت مسلمہ کی توجہ کا متقاضی ہے ،جامعات مسئلہ کشمیر کے موضوع پر کانفرنسوں اور سیمنارز کا انعقاد کریں۔ انہوں نے کہا کشمیریوں کی مسلسل جدوجہد اور خدا پر یقین کی مثال دنیا میں کہیں اور نہیں ملتی۔ اس موقع پر مطلوب انقلابی نے گفتگو کرتے ہوئے اسلامی یونیورسٹی کی امت مسلمہ کے لیے خدمات کا سراہا اور کہا کہ اسلامی یونیورسٹی اور آزاد جموں و کشمیر کی جامعات کے مابین تعلقات کو وسعت دی جائے جس کے دورس نتائج مرتب ہوں گے۔ ملاقات کے آخر میں صدر جامع کی طرف سے مطلوب انقلابی کو یونیورسٹی کی یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں