علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ء کے پوسٹ گریجویٹ سطح کے 20 تعلیمی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:34

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ء کے پوسٹ گریجویٹ سطح کے 20 تعلیمی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں 2018ء میں پیش کئے گئے پوسٹ گریجویٹ سطح کے 20 تعلیمی پروگرامز کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ،ْ ان پروگرامز میں ایم ایس سی )ماس کمیونیکیشن(،ْ ایم ایس سی )ٹیلی ویژن پروڈکشن(،ْ ایم ایس سی )آنرز (لائیو اسٹاک مینجمنٹ ،ْ ایم ایس سی )آنرز( رورل ڈیولپمنٹ ،ْ ایم ایس سی)آنرز( ایگریکلچر ایکسٹیشن ،ْ ایم ایس سی )فارسٹری(،ْ ایم ایس سی )پاکستان سٹڈی(،ْ ایم ایس سی )معاشیات(،ْ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے ،ْ ایم بی اے ،ْ ایم ایل آئی ایس ،ْ ایم اے )تاریخ(،ْ ایم اے )ای پی ایم(،ْ ایم ای)اردو(،ْ ایم ای)عربی(،ْ ایم ای)اسلامیات(،ْ ایم ای)ایجوکیشن(،ْ ایم اے )ٹیفل(،ْ ایم ای)سپیشل ایجوکیشن(،ْ ایم ایڈ اور ایم کام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

رزلٹ کارڈ طلبہ کو بذریعہ ڈاک ارسال کئے جارہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز ،ْ چار سالہ بی ایس پروگرامز ،ْ بی ای/بی بی اے ،ْ ڈپلومہ پروگرامز ،ْ چھ ماہ دورانیہ کے سرٹیفیکیٹ کورسسز اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے داخلے جاری ہیں۔یونیورسٹی کے اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم آن لائن پُر کرنے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں