پاکستان کی فودان یونیورسٹی شنگھائی میں منعقدہ بی آر آئی اور یورو ایشیاء روابط سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 21:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2019ء) پاکستان نے فودان یونیورسٹی شنگھائی میں منعقدہ بی آر آئی اور یورو ایشیاء روابط سے متعلق دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں ایشیا اور یورپ کے 21ملکوں کے نمائندے شریک ہوئے،ڈائریکٹر سکول آف پولیٹکس و بین الاقوامی تعلقات عامہ قائد اعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نذیر حسین نے کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور بی آر آئی ،سی پیک اور بین الاعلاقائی روابط سے متعلق پریزنٹیشن دی۔

ڈاکٹر نذیر نے 1964میں پاکستان،ایران اور ترکی کے مابین آر سی ڈی کی مثال دیتے ہوئے علاقائی اقتصادی روابط کے تاریخی تناظر اور پاک چین تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک بی آر آئی کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان کا مخصوص جغرافیائی محل و قوع بین العلاقائی روابط کا منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں