ترقیاتی بجٹ کو اخراجاتی بجٹ کی مدد میں خرچ کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، ایچ ای سی

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے میڈیا کے ایک سیکشن میں مالی معاملات کے حل کے لیے ایچ ای سی کے ترقیاتی بجٹ کے 10 بلین روپے کواخراجاتی بجٹ میں منتقل کرنے کی خبر کو حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایچ ای سی کی جانب سے جاری ایک وضاحتی بیان میں کہاگیا ہے کہ ایسی کوئی بھی تجویز زیر غور نہیں ہے کیونکہ کسی بھی ادارے کا ترقیاتی بجٹ اس کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہوتا ہے ۔ ترقیاتی بجٹ کو اخراجاتی بجٹ کی مد میں خرچ کرنا مسئلے کا غیر منطقی حل ہے۔ ایسی تجویز زیر غور نہیں ہے اور یہ ایک نامناسب مشورہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں