علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے زیر اہتمام دو روزہ کتاب میلہ 22 اکتوبر کو شروع ہوگا

ہفتہ 19 اکتوبر 2019 14:51

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے زیر اہتمام دو روزہ کتاب میلہ 22 اکتوبر کو شروع ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی مرکزی لائبریری کے زیر اہتمام یونیورسٹی کے اکیڈمک کمپلیکس کے سامنے لان میںدو روزہ کتاب میلہ 22 اکتوبر کو شروع ہوگا۔لائبریرین ،ْ شاہ فرخ کے مطابق اِس میلے کا بنیادی مقصد نئی نسل کو کتابیں پڑھنے کی طرف راغب کرنا اور علم دوست معاشرے کا قیام ہے۔

(جاری ہے)

اِس تعلیمی میلے میں ملک کے 16بڑے بک سیلرز اور 5 پبلشرز کتابوں کے سٹالز لگائیں گے اور کتب رعایتی قیمت پر فروخت کریں گے۔ وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم صبح 10بجے میلے کا افتتاح کریں گے۔میلے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے شاہ فرخ نے کہا ہے کہ میلے میں انٹری فری ہوگی اور میلے میں آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کیا جائے گا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جڑواں شہر )راولپنڈی/اسلام آباد(کے طلبہ والدین کے ساتھ میلے میں شرکت کریں گے۔افتتاح کے موقع پر یونیورسٹی کے ڈینز ،ْ انتظامی اور تدریسی شعبوں کے صدور ،ْ سینئر اساتذہ ،ْ آفیسرز اور کارکن شرکت کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں