علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 25 اکتوبر مقرر

بدھ 23 اکتوبر 2019 13:15

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 25 اکتوبر مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 25 اکتوبرمقرر کی ہے، سمسٹر خزاں 2019ء کے داخلوں میں جن پانچ مضامین میں بی ای)ایسوسی ایٹ ڈگری( پروگرام پیش کیا ہے اُن میں جنرل آرٹس ،ْ لائبریری سائنس ،ْ بی کام ،ْ ماس کمیونیکیشن اور درس نظامی بھی شامل ہیں ۔

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق یونیورسٹی ایچ ای سی کے فیصلے کے مطابق بی اے پروگرام کے فارغ التحصیل طلبہ کو متعلقہ مضمون میں ایسوسی ایٹ ڈگری جاری کرے گی۔سمسٹر خزاں میں پیش کئے جانے والے دیگر پروگرامز میں ایم ایس سی/ایم اے ،ْ ایسوسی ایٹ ڈگری ،ْ چار سالہ بی ایس ،ْ ایک سالہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ ،ْ سرٹیفیکیٹ کورسسز ،ْ چار سالہ بی بی اے ،ْ ایک سالہ ایم ایڈ ،ْ ڈیڑھ ،ْاڑھائی اور چار سالہ بی ایڈ پروگرامز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اِن تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 25۔اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز /رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ سیل پوائنٹس کی معلومات یونیورسٹی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔داخلہ فارم مقررہ فیس کے ساتھ الائیڈ بینک ،ْ ایم سی بی بینک اور فرسٹ وومن بینک کی تمام برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں