شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک تقریب 12 نومبر کو پرسٹن یونیورسٹی میں ہو گی

جمعہ 8 نومبر 2019 23:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 نومبر2019ء) شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے سلسلہ میں ایک تقریب 12 نومبر کو پرسٹن یونیورسٹی اسلام آباد کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

مجلس عاملہ شہر اقبال فورم اسلام آباد کے زیراہتمام ہونے والی اس تقریب کے مہمان خصوصی ملک محمد اشرف، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ہوں گے۔ اقبال فورم اسلام آباد کے سیکرٹری جنرل سیّد ظہیر احمد گیلانی کے مطابق اس موقع پر یوم اقبال کے حوالہ سے خصوصی خطبہ پروفیسر ڈاکٹر طالب حسین سیال دیں گے۔ اس تقریب میں پریسٹن یونیورسٹی کے طلباء ٹیبلو اور کلام اقبال پیش کریں گے جبکہ صدر نشین شہر اقبال فورم اسلام آباد ڈاکٹر شعیب سڈل خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں