اسلام آباد اور راولپنڈی میں اوپی ایف تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی کلاسزکا اجراء کردیا گیا

بدھ 13 نومبر 2019 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2019ء) اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن (اوپی ایف ) کے زیر اہتمام چلنے والے اسلام آباد اور راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں چینی زبان کی کلاسزکا اجراء کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

او پی ایف کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق اوپی ایف گرلز کالج اسلام آباد، اوپی ایف بوائز کالج اسلام آباد اور اوپی ایف گرلز ہائر سکینڈی سکول راولپنڈی میں چینی زبان سکھانے کے لئے کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں