وزیر اعظم سکیم میں نامزد ہونے کے باوجود اپنے لیپ ٹاپ وصول نہ کرنے والے طلبائ15 نومبر تک لیپ ٹاپ وصول کرلیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن

بدھ 20 نومبر 2019 11:21

وزیر اعظم سکیم میں نامزد ہونے کے باوجود اپنے لیپ ٹاپ وصول نہ کرنے والے طلبائ15 نومبر تک لیپ ٹاپ وصول کرلیں، ہائیر ایجوکیشن کمیشن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2019ء) وزیر اعظم لیپ ٹاپ سکیم کے تحت ملک بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے 8ہزار طلباء نے وزیر اعظم سکیم میں نامزد ہونے کے باوجود اپنے لیپ ٹاپ وصول نہیں کیے۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے ان طلباء سے کہا ہے کہ وہ رواں سال 15 نومبر تک اپنے لیپ ٹاپ وصول کر لیں۔ بدھ کو ایچ ای سی کے عہدیدار نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ 8ہزار طلبا کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دی گئی آخری تاریخ سے پہلے اپنے لیپ ٹاپ وصول کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے اعلی تعلیمی اداروں میںتعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں 40 ہزار لیپ ٹاپ میں سے 32 ہزار لیپ ٹاپ تقسیم کر دیئے گئے ہیں جبکہ 8 ہزار کے قریب زیر التواء ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان طلباء کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر کیا گیا تھا لیکن وہ مختلف وجوہات کی بناء پر اپنے لیپ ٹاپ حاصل نہیں کرسکے۔ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہا کہ اگر طلباء اپنے لیپ ٹاپ حاصل کرنے میں ناکام رہے تو یہ لیپ ٹاپ آئندہ مستحق طلبہ کو دیئے جائیں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں