برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی کے وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی نئی کمپیوٹرائزڈ ٹیوٹرز تعیناتی نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار

جمعہ 6 دسمبر 2019 13:10

برطانیہ کی اوپن یونیورسٹی کے وفد کا علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی نئی کمپیوٹرائزڈ ٹیوٹرز تعیناتی نظام میں گہری دلچسپی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے راولپنڈی ریجن کے دورے پر آئے ہوئے برطانیہ اوپن یونیورسٹی(یو کے او یو)کے تین رکنی وفد نے یونیورسٹی کی نئی کمپیوٹرائزڈ ٹیوٹرز تعیناتی نظام میں گہری دلچسپی لی اور اس تجربے کے اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا۔ برطانوی وفد نے نئے تعینات کئے گئے ٹیوٹرز کے ایک گروپ کے ساتھ ملاقات بھی کی اور اِن اساتذہ کی تدریسی طریقوں کو مزید اپ گریڈ کرنے میں تعاون کی پیش کش کی۔

برطانوی ٹیم نے یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن اور ٹیوٹرز کی ای رجسٹریشن ایسے اقدامات ہیں جو اوپن یونیورسٹی کی تعلیم کے معیار میں بہتری لانے کے لئے ضروری تھے۔

(جاری ہے)

وفد کے ہمراہ یونیورسٹی کے بین الاقوامی کولوبریشن اینڈ ایکسچینج آفس کے ڈائریکٹر ،ْ ڈاکٹر زاہد مجید ،ْ ایڈیشنل ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ سید ضیاء الحسنین اورڈائریکٹر آئی ٹی ،ْ اجمل فاروق بھی راولپنڈی ریجن آئے تھے۔

ریجنل ڈائریکٹر ،ْ ڈاکٹر ملک توقیر احمد خان نے برطانوی ٹیم کو یونیورسٹی کے ٹیوٹرز کی ملک گیر نیٹ ورک اور ٹیوٹرز کی تقرری کے لئے اپنانے والے شفاف عمل پر بریفننگ دی۔ وفد نے ٹیوٹرز کے لئے ٹول کٹ کی تیاری کے مراحل جاننے کے لئے ریجن کے سٹاف سے بھی ملاقات کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں