اوپن یونیورسٹی‘کمپیوٹر سائنس میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ متعارف

10دیگر شعبہ جات میں بھی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے آن لائن داخلے جاری ہیں

جمعرات 9 اپریل 2020 13:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آن لائن موڈ کے تحت کمپیوٹر سائنس میںپوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرام متعارف کردیا ہے ،ْ دورانیہ ایک سال) 2۔سمسٹرز(پر مشتمل ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ ،ْ میاں محمد ریاض کے مطابق داخلوں کے نئے امیدواروں کے لئے داخلہ فارم آن لائن پُر کرنے ،ْ فیس جمع کرانے اور فارم یونیورسٹی ارسال کرنے کا طریقہ کار پراسپکٹس میں موجود ہے جبکہ جاری طلبہ ویب سائٹ پر دستیاب فارم آن لائن مکمل کرکے فرسٹ ودیمن بینک ،ْ الائیڈ بینک ،ْ ایم سی بی اور یو بی ایل کے کسی بھی برانچ میں مطلوبہ فیس جمع کراکر ادا شدہ فیس کی چالان کاپیاں اپنے پاس محفوظ رکھیں ،ْ انہیں چالان کی کاپی یونیورسٹی ارسال کرنے کی ضرورت نہیں ہے البتہ بوقت ضرورت یونیورسٹی انہیں چالان کاپی چیک کرانے کا کہہ سکتی ہے۔

(جاری ہے)

10دیگر شعبہ جات میں بھی پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کے آن لائن داخلے جاری ہیں۔علاوہ ازیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر یونیورسٹی نے میٹرک اور ایف اے کے جاری طلبہ جن کا دوسرا ،ْ تیسرا یا آخری سمسٹر باقی ہے کے لئے فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 15۔اپریل تک توسیع کردی ہے۔اگر میٹرک اور ایف اے پروگرام کے کسی بھی جاری طالب علم نے ابھی تک مجوزہ فیس جمع نہیں کروائی ہے تو ابھی یونیورٹس کی ویب سائٹ https:/online.aiou.edu.pkسے اپنا چالان ڈائون لوڈ کرکے 15۔اپریل تک اپنی فیس جمع کرادیں۔یاد رہے کہ یہ سہولت جاری طلبہ کا سمسٹر ضائع ہونے سے بچانے کے لئے فراہم کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں