اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کا کل آخری دن

امیدوارداخلہ فارم بذریعہ ڈاک ارسال، آن لائن اپلائی کریں، فیس کراس چیک کی صورت میں بھی جمع کروائی جا سکتی ہے، ترجمان

جمعرات 4 جون 2020 13:11

اوپن یونیورسٹی کے داخلوں کا کل آخری دن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2020ء کے دوسرے مرحلے میں پیش کئے گئے تعلیمی پروگرامز)بی ای)ایسوسی ایٹ ڈگری( ،بی بی اے، بی ایس، اے ڈی ای، بی ایڈ، ایم ایڈ، پی جی ڈی اور پوسٹ گریجویٹ پروگرامزکے داخلوں کی کل جمعہ 5جون آخری تاریخ ہے۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق تمام پروگرامز کے پراسپکٹس اور فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

کووڈ۔19کے تناظر میں یونیورسٹی نے ملک بھر سے داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ داخلہ فارم بذریعہ پوسٹ آفس ارسال کریں یا آن لائنhttps:/online.aiou.edu.pk اپلائی کریں۔ طلبہ کی سہولت کے لئے فیس کراس چیک کی صورت میں جمع کرانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔لاک ڈائون سے متاثرہ یا وہ افراد جو معاشی مجبوری کی وجہ سے فیس یکمشت جمع نہیں کراسکتے ہیں ،ْ اُن کی سہولت کے لئے داخلہ فیس کو دو مساوی اقساط میں جمع کرانے کی اضافی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ 50۔فیصد فیس 5جون تک جبکہ باقی فیس 17۔جولائی تک جمع کراسکیں گے۔یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم لاک ڈائون کے دوران یونیورسٹی کے طلبہ کوہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑتے ہیں اور وہ اس جانب پوری توجہ دے رہے ہیں کہ طلبہ کا سیشن کسی صورت ضائع نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں