قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والا گرفتار

جمعرات 26 نومبر 2020 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2020ء) قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق قائداعظم یونیورسٹی میں منشیات فروش کرنے والا بشیر قائداعظم یونیورسٹی کا ہی ملازم ہے، ملزم سے 1200 گرام سے زائد چرس بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق منشیات فروش ملزم بشیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم محمد بشیر پر پہلے بھی مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں