وفاقی حکومت کے ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کےلئے تعلیمی وظائف کی آخری تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع کردی

جمعہ دسمبر 21:13

اسلام آباد۔4دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 دسمبر2020ء) :وفاقی حکومت کے ملازمین کے زیر تعلیم بچوں کےلئے تعلیمی وظائف کی اخری تاریخ میں 15دسمبر تک توسیع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

چیف ویلفیئر آفیسر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق تمام وفاقی ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ان کے زیر تعلیم بچوں کے تعلیمی وظائف کے فارمز جمع کرانے کی اخری تاریخ میں کورونا کی موجودہ صورتحال کیو جہ سے مذید توسیع کردی گئی ہے اور اب یہ فارم 15دسمبر تک جمع کرائے جا سکتے ہیں اعلامیہ کے مطابق جن وفاقی ملازمین نے تاحال اپنے بچوں کے تعلیمی وظائف کے فارم حاصل نہیں کئے ہیں وہ چوہدری رحمت علی کمیونٹی سنٹر سے دفتری اوقات کار کے مطابق صبح 9بجے سے شام 5بجے تک فارم وصول کر سکتے ہیں ۔



اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments