وفاقی تعلیمی بورڈ کی طلبا کی شکایات سننے کے لئے ای کچہری

منگل 26 جنوری 2021 19:13

اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جنوری2021ء) وفاقی تعلیمی بورڈ نے طلبا کی شکایات سننے کے لئے منگل کو ای کچہری کا اہتمام کیا۔ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم نے ای کچہری میں طلبا و طالبات کے سوالات کے جوابات دیئے اور شکایات بھی سنیں۔ اس موقع پر تعلیمی بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز اور فیڈبیک بھی لیا گیا۔

(جاری ہے)

ای کچہری کا اہتمام وفاقی تعلیمی بورڈ کے آفیشل فیس بک پیج پر کیا گیا تھا جس میں تعلیمی بورڈ کے چیئرمین دن 2 بجے سے لیکر 4 بجے تک براہ راست رہے اور طلبا کی شکایات اور تجاویز سنیں۔ اس کا مقصد تعلیمی بورڈ کی کارکردگی کو بہتر بنانا اور طلبا کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ وفاقی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین قیصر عالم نے کہا کہ ای کچہری کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں