ہیلپنگ ہینڈ اور کوہاٹ یونیورسٹی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

طلبہ کی امداد، انٹرن شپ ، تحقیق اور ٹریننگ کے شعبوں میں کام کرنے پر اتفاق تدریس ، اعلی معیار کی تحقیق اور معاشرتی خدمت کے ذریعے نوجوانوں کوبا صلاحیت بنا رہے ہیں،ڈاکٹر سردار خان ہیلپنگ ہینڈ سترہ یونیورسٹیز میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے،سلیم منصوری کی گفتگو

جمعرات 24 جون 2021 18:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جون2021ء) کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ہیلپنگ ہیڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے درمیان مفاہمتی یاداشت پردستخط کیے گئے۔ تقریب میں کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان اور کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ محمد سلیم منصوری نے وائس چانسلر سیکرٹریٹ کوہاٹ یونیورسٹی میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیے۔

دونوں اداروں کے مابین طلبہ کی امداد، انٹرن شپ ، ریسرچ، ٹریننگ ، قیادت اور معاشرتی فلاح کے شعبوں میں مشترکہ طور پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔وائس چانسلر کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر سردار خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری توجہ تدریس ، اعلی معیار کی تحقیق ، اور معاشرتی خدمت میں بہتری پر مرکوز ہے۔

(جاری ہے)

ہیلپنگ ہینڈ کے تعاون سے نوجوانوں کو صلاحیت بہتر بنائیں گے۔

اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر ہیلپنگ ہینڈ پاکستان محمد سلیم منصوری نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کوہاٹ یونیورسٹی کی طرح ملک بھر کی سترہ دیگر یونیورسٹیز کے ساتھ مل کر نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہیلپنگ ہینڈ، آرفن سپورٹ،معذور بچوں کی جامع بحالی، آفات سے نجات ، صحت کی دیکھ بھال ، پانی کی فراہمی ،غریب و نادار افراد کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں سرگرم عمل ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارق جان ڈائریکٹر ،آفس آف ریسرچ ، انوویشن اینڈ کمرشلائزشن ، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بزنس اسٹڈیز ڈاکٹروصال احمد، ڈائریکٹرہیلپنگ ہینڈ انسٹیٹیوٹ آف ری ہیلٹیشن سائنسز مانسہرہ پروفیسر ڈاکٹر بہادرشاہ، پرنسپل ہیلپنگ ہینڈ انسٹیٹیوٹ آف ری ہیلٹیشن سائنسز مانسہرہ ڈاکٹر کرامت اللہ، پروگرام مینجر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام محمد نعیم خان اوریوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے انچارج اسرار الحق ناصرنے بھی تقریب میں شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں