ٰآئی بی سی سی نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2021 کے انعقاد کیلئے گائیڈ لائن جاری کردی

جمعہ 25 جون 2021 18:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2021ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور این سی او سی کی ہدایت پر انٹر بورڈ کمیٹی آف چیرمین نے طلبائ اور اساتذہ کے لئے خصوصی ہدایت نامہ تیار کرلیا ہے جو کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 2021 کے انعقاد میں انتہائی مفید ثابت ہوگا- ویڈیو ہدایت نامہ تمام بورڈز کے ساتھ June 22, 2021 کو شیئر کر دیا گیا تھا- ویڈیو ہدایت نامہ آئی بی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ، آفیشل یوٹیوب چینل اور آفیشل فیس بک پیج پر دستیاب ہی-سیکرٹری آئی بی سی سی عہددران نے کہا کہ یہ طلبائ ، والدین ،اساتذہ اور امتحانی عملے کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ وہ ملک بھر میں انٹرمیڈیٹ اور سیکنڈری ایجوکیشن کے تمام تعلیمی بورڈوں کے امتحانات کے انعقاد کے لئے کرونا ایس او پیز کے نفاذ کو یقینی بنائے، انفیکشن کے خطرہ کو کم کرنے کے لئے امتحانی سینٹرز کو جراثیم کش اور باقاعدگی سے صاف کیا جائے گا، طلبائ سے سختی سے کہا گیا ہے کہ وہ امتحانی مرکز میں داخل ہونے کے دوران اور مرکز کے اندر سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔

(جاری ہے)

طلبائ کو وبائی امراض کے خطرے سے خود کو روکنے کے لئے ایک ایک کرکے امتحانی ہال چھوڑنا ہوگا، عملے اور طلبہ کے درجہ حرارت کو ہال کے داخلی مقامات پر چیک کیا جائے گا، دریں اثنائ عملے کے ہر ممبر اور طلبائ کو امتحانات میں بیٹھنے سے پہلے اپنے ہاتھوں کا صاف کرنا ضروری ہے۔ طلبائ اور والدین کو بھی یہ یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ طلبائ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے امتحانی مراکز میں صرف ویکسینیٹڈ سٹاف فرائض انجام دیں گے۔

امتحانی ہال میں پینے کے پانی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے وزارت تعلیم نے ہر طالب علم کے لئے الگ الگ پینے کے گلاس کو یقینی بنایا۔ حکومت نے امتحانی مراکز میں ہر کرسی کے بیچ چھ فٹ کا فاصلا اور زیادہ سے زیادہ 50 طلبائ کو ایک کمرے میں بیٹھنے کو بھی یقینی بنایا جائے گا- بی بی آئی ایس ای بلوچستان کے سوا تمام تعلیمی بورڈ کے سیکنڈری اور انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 10 جولائی 2021 سے شروع ہوں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں