اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالبعلم سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا

منگل 3 اگست 2021 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) اسلام آباد پولیس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالب علم کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو ڈیڑھ ماہ بعد گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں طالب علم کے ساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کو ڈیڑھ ماہ بعد گرفتار کرلیا، ملزم کواسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔

عدالت نے ملزم ابراہیم خان کی ضمانت قبل از گرفتاری خارج کردی جس پر ملزم کو ہائی کورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔ ملزم نے 29 جولائی کو عبوری ضمانت کروائی تھی جو آج عدالت نے خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں