اوپن یونیورسٹی کے میٹرک، ایف اے پروگرامز کے امتحانات یکم ستمبر سے شروع ہوں گے

امتحانی مراکز میں کرونا ایس او پیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا

بدھ 4 اگست 2021 13:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2021 کے اے ٹی ٹی سی ، نان کریڈٹ کورسز/سرٹیفیکیٹ اِن لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن ، میٹرک ، آئی کام ، ایف اے، ایف ایس سی پروگرامز کے فائنل امتحانات ملک بھر میں ایک ساتھ یکم ستمبر کو شروع ہوں گے جو 12۔اکتوبر تک جاری رہیں گے۔ طلباء و طالبات کی قریب ترین مقامات پر امتحانات میں شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر میں 750۔

امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں۔طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپس ارسال کی جاری ہیں ،ْ تمام امیدواروں کی رول نمبر سلپس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کی جارہی ہیں۔امتحانی مراکز میں کرونا ایس اوپیزپر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات کے مطابق ویب سائٹ سے ڈائون لوڈ شدہ رول نمبر سلپ بھی امتحان میں شرکت کے لئے قابل قبول ہوگی۔

وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے امتحانی مراکز میں طلبہ کو ہر قسم کی ضروری سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2021ء کے پہلے مرحلے کے داخلے جاری ہیں ، میٹرک ، ایف اے اور آئی کام کے داخلوں کی آخری تاریخ 6ستمبر جبکہ میرٹ بیسڈ )پی ایچ ڈی ، ایم فل ، ایم بی ای/ایم پی اے اور بی ایس پروگراموں کے داخلوں کی آخری تاریخ 23۔اگست مقرر کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں