اوپن یونیورسٹی: ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ ، گرانٹس کی منظوری

بہتر کتاب لکھنے اور مقالہ شائع کرانے پر کیش انعامات دیئے جائیں گے

پیر 20 ستمبر 2021 13:44

اوپن یونیورسٹی: ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ ، گرانٹس کی منظوری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 ستمبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک میں سماجی و معاشی ترقی کے لئے ریسرچ کلچر کے فروغ پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ، بہتر کتاب لکھنے یا ایچ ای سی کے منظور شدہ جرائد میںتحقیقی مقالہ شائع کرانے پر طلبہ اور فیکلٹی ممبرز کو کیش انعامات دیئے جائیں گے۔علاوہ ازیں یونیورسٹی فیکلٹی ممبرز کو اندرون ملک یا بیرون ملک کسی بھی شہر میں منعقد ہونے والی کسی بھی کانفرنس میں تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولتیں بھی فراہم کرتی ہے۔

وائس چانسلر ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی خصوصی ہدایت پریونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ ،ْ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(ORIC) نے " ریسرچ اینڈ پبلیکیشن گرانٹس2021 " کے لئے اہلیت کا معیارمقرر کرکے یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل سے اس کی باقاعدہ منظوری حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بہتر کتاب لکھنے پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کی پالیسی اورمقرر کردہ رقم کے مساوی گرانٹ دی جائے گی ۔

ایچ ای سی کے تعلیم شدہ جرائد کے Wکیٹیگری میں مقالے کی اشاعت پر 30ہزار ، Xکیٹگری میںاشاعت پر 25ہزار ، Yمیں 20ہزار اور Zکیٹیگری میں مقالے کی اشاعت پر فیکلٹی ممبرز کو 15ہزار روپے کیش انعامات ملیں گے۔طلباء و طالبات کو Wکیٹیگری میں اشاعت پر 10ہزار جبکہ XاینڈYکیٹیگری میں مقالوں کی اشاعت پر 5ہزار خصوصی ایوارڈ دیا جائے گا۔ یونیورسٹی نے ریسرچ جرائد کی اشاعت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے ، واضح رہے کہ اب تک22 جریدے شائع کئے گئے ہیں جبکہ ایک اشاعت کے مرحلے میں ہے ،ْ اب تک شائع ہونے والے تمام جرائد یونیورسٹی لائبریری میں رکھ دئیے گئے ہیں اور یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے ہیں۔

یہ تمام جریدے معاشرے کی سماجی و اقتصادی مسائل کے حل کے لئے کارآمد ہیں اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے معیار کے مطابق ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں