اوپن یونیورسٹی کے بیرون ملک مقیم پاکستانی طلبہ کے آن لائن امتحانات 20اکتوبر سے شروع ہوں گے

پیر 18 اکتوبر 2021 16:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) مشرق وسطیٰ کے ممالک خصوصاً سعودی عرب، کویت،  قطر، متحدہ عرب امارات، عمان اور بحرین میں مقیم علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2021ء کے میٹرک، ایف اے، آئی کام اور بی اے(ایسوسی ایٹ ڈگری)پروگراموں  میں داخل  طلبہ کے فائنل امتحانات 20اکتوبر سے شروع ہوں گے۔یہ امتحانات آن لائن(اِن کیمرہ)منعقد ہونگے، آن لائن امتحانات کے لئے یونیورسٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔

(جاری ہے)

شعبہ آئی سی ٹی نے یونیورسٹی کے آگہی ایل ایم ایس پورٹل پر تمام طلبہ کے اکائونٹ تشکیل دے دیئے ہیں۔ضروری ہدایات، رول نمبر سلپس اور ڈیٹ شیٹ بھی یونیورسٹی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں۔آگئی پورٹل پر طلبہ صارف نام اور پاس ورڈ ڈال کر اپنے اکائونٹ تک رسائی حاصل کرسکیں گے۔ واضح رہے کہ صارف نام طلبہ کا رجسٹریشن نمبر جبکہ پاس ورڈ اُن کے رول نمبرز ہیں۔ شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ان امتحانات کی نگرانی مائیکرو سافٹ ٹیموں کی موجودگی میں کیمرے کی مدد سے کی جائے گی۔ آن لائن امتحانات کے بارے میں مزید تفصیلات یا کسی قسم کی دقت محسوس ہونے پر طلبہ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات سے فون نمبر0092519250051یا 0092519057648پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں