اوپن یونیورسٹی میں نینو میٹریل ماڈلنگ اینڈ سمولیشن پر بین الاقوامی کانفرنس15دسمبر کو ہوگی

جمعرات 2 دسمبر 2021 13:50

اوپن یونیورسٹی میں نینو میٹریل ماڈلنگ اینڈ سمولیشن پر بین الاقوامی کانفرنس15دسمبر کو ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 دسمبر2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شعبہ فزکس اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کے باہمی تعاون سے "نینو میٹریل ماڈلنگ اینڈ سمولیشن" کے موضوع پر 2 روزہ چھٹی بین الاقوامی کانفرنس15دسمبر کو منعقد ہوگی۔ کانفرنس کا مقصد ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں اس قسم کی تحقیق کو بروئے کار لانے کے لئے آگاہی پیدا کرنا ہے ، جس  میں قومی اور بین الاقوامی سائنسدانوں ، محققین، سکالرز اور صنعت کاروں کو مدعو کیا گیا ہے۔

کانفرنس میں تقریباً 100مقالے پیش کئے جائیں گے جو سکالرز ، یونیورسٹیوں اور صنعت کاروں کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہوں گے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یونیورسٹی نے ریسرچ جرنلز کی اشاعت اور کانفرنس کے انعقاد پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی فیکلٹی ممبرز کوبہتر کتاب لکھنے اور مقالہ شائع کرانے پر کیش انعامات بھی دیتی ہے اور انہیں اندرون ملک  یا بیرون ملک کسی بھی علمی تقریب میں تحقیقی مقالہ پیش کرنے کے لئے ٹرانسپورٹ اور رہائشی سہولتیں فراہم کرتی ہے۔

شعبہ فزکس کے چئیرمین  پروفیسر ڈاکٹر ظفر الیاس کے مطابق یہ کانفرنس ملک میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کے لئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے اقدامات کے تسلسل کا حصہ ہے۔اس کانفرنس کے دوسرے حصے میں ایم ایس سی شعبہ فزکس  (فائنل سمسٹر)کے طلبہ کے تیار کردہ پراجیکٹس کی نمائش بھی کی جائے گی جس میں طلبہ کے تیارکردہ معاشرتی مسائل کے حل پر مبنی 20پراجیکٹس کے ماڈلز پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں