شہید ہیڈ کانسٹیبل منور کے بھائی عابد حسن میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑے

مرنا تو سب نے ہے ،یہ شہادت کی موت قسمت والوں کو ملتی ہے، عابد حسن کی گفتگو

منگل 18 جنوری 2022 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2022ء) شہید ہیڈ کانسٹیبل منور کے بھائی عابد حسن میڈیا سے بات کرتے ہوئے رو پڑے ۔بھائی شہید ہیڈ کانسٹیبل منور بتایاکہ جب ان سے ملنے کے لیئے آیا وہ ڈیوٹی پر تھے،ہمیں انہوں نے ٹائم نہیں دیا ہمیشہ ڈیوٹی کو ترجیح دی،شہید کے بھائی نے کہاکہ مجھے فخر ہے انہوں نے ملک کیلئے جان دی ہے،مرنا تو سب نے ہے لیکن یہ شہادت کی موت قسمت والوں کو ملتی ہے۔

انہوںنے کہاکہ ساٹھ سال ان کی عمر ہونے والی تھی بہت ایمانداری سے انہوں نے نوکری کی۔ دوسری جانب تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں مبینہ دہشتگردی اور پولیس اہلکار کی شہادت کے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کر دیا گیا ،وفاقی پولیس کے اہلکار اے ایس ائی ارشد محمود کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیاگیا ،مقدمے میں قتل اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں ،نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ناکے پر موجود پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی ۔

(جاری ہے)

ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل منور حسن ،روز امین اور راشد شدید زخمی ہوئے،کانسٹیبل راشد نے زخمی ہونے کے باوجود ملزمان پر جوابی فائرنگ کی۔ایف آئی آر کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ملزمان موقع پر جانبحق ہو گئے،ہیڈ کانسٹیبل منور حسن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع شہید ہو گئے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے کسی دہشتگرد تنظیم کی ایما پر دہشتگردانہ کارروائی کی،ملزمان کی فائرنگ سے علاقہ میں شدید خوف ہ حراس اور دہشت پھیل گئی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں