چیئرمین رحمۃ للعالمین اتھارٹی اور صدر اسلامی یونیورسٹی کی ملاقات

منگل 18 جنوری 2022 17:11

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 جنوری 2022ء) رحمۃللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین اعجاز اکرم اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر ھذال حمود العتیبی کے مابین  منگل کو یہاں یونیورسٹی کے نیو کیمپس میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں تعلیمات نبوی ﷺکے فروغ میں تعلیمی اداروں کے کردار اور سیرت النبی  ﷺکی روشنی میں تحقیق کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی  نے رحمۃ للعالمین اتھارٹی کے چیئرمین کو باہمی تعاون کے معاہدوں، تحقیق اور تربیت کی صورت میں اسلامی تحقیق اور اقدار کے فروغ میں یونیورسٹی کے کردار سے آگاہ کیا۔ انہوں نے انہیں یونیورسٹی کے ذیلی  وتحقیقاتی  اداروں کے تحقیقی اور تربیتی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر ھذال نے  معاشرے میں امن کے فروغ اور اسلام کے پیغام امن کی  ترویج میں  یونیورسٹی کے سکالرز کی خدمات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اعجاز اکرم نے کہا کہ جامعات معاشرے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات کو فروغ دینے کے لیے اہم ادارے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹیوں کو چاہیے کہ وہ تعلیمات نبوی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی روشنی میں اسلام کے حقیقی پیغام کے حوالے سے تحقیق کریں۔ انہوں نے  اسلامی یونیورسٹی کی معاشرے کے لیے خدمات اور ویژن کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں