پاک ترک مارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج چک شہزاد کیمپس اسلام آباد کےوفد کا دورہ پارلیمنٹ ہاؤ س

بدھ 19 جنوری 2022 16:36

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 19 جنوری 2022ء) پاک ترک مارف انٹرنیشنل سکول اینڈ کالج چک شہزاد کیمپس اسلام آباد کے46 رکنی وفدنے اساتذہ کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤ س کا دورہ کیا۔ پارلیمنٹ ہاوس آمد پر سینیٹر مشتاق احمد اور سینیٹ حکام نے طلباکے وفد کو خوش آمدید کہا۔سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پڑھی لکھی نوجوان نسل کسی بھی ملک کا قیمتی اثاثہ اورملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

طلباکے وفد کو سینیٹ میوزیم کا دورہ کرایا گیا اورایوان بالا کے کام کے طریقہ کار، قانون سازی اور پارلیمانی امور کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ طلبا نے سینیٹ میوزیم میں ملک کے ممتاز سیاستدانوں کے مجسموں اور تاریخی تصاویر میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ طلباکو وفاقی یونٹس کے درمیان قومی آہنگی کے فروغ کے لئے ایوان بالا کے کردار سے آگاہ کیاگیا۔طلباکے وفد نے پارلیمنٹ ہاؤس بارے آگاہی اور استقبال پرسینیٹرمشتاق احمد اورسینیٹ حکام کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں