اسلا م آباد ،مانٹیسوری سے پانچویں تک چھٹیوں کا اعلان

منگل 17 مئی 2022 15:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وفاقی نظامتِ تعلیمات نے گرمی کی شدت کے سبب تمام سرکاری اسکولز میں مانٹیسری سے پانچویں کلاس تک کو چھٹیاں دے دیں۔

(جاری ہے)

میڈیا ر پورٹ کے مطابق اسکولوں میں چھٹیاں وفاقی نظامتِ تعلیمات کی جاری کردہ نئی پالیسی کے تحت دی گئی ہیں۔نئی پالیسی کے مطابق پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے اوقات کار صبح 8 سے 11 بجے کردیئے گئے ہیں،وفاقی نظامتِ تعلیم نے چھٹیوں اور اوقات کار کی تبدیلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں