علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے انٹرمیڈیٹ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

بدھ 8 فروری 2017 16:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2016ء میں پیش کئے گئے انٹرمیڈیٹ پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ کنٹرولر امتحانات سہیل نذیر رانا کے مطابق بی اے پروگرام کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا جبکہ میٹرک ،ْ پی ٹی سی ،ْ اے ٹی ٹی سی ،ْ سی ٹی اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان مقررہ شیڈول سے پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

پوسٹ گریجویٹ پروگراموں کے نتائج کے اعلانات کا عمل رواں ماہ کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ اب تک آئوٹ کئے جانے والے تمام پروگراموں کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkپر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ بھی رزلٹ کارڈز ارسال کئے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء سمسٹر بہار 2017ء میں پیش کئے گئے کامن ویلتھ آف لرننگ )کینڈا (کے اشتراک سے شروع کئے جانے والے ایم بی ای/ایم پی اے پروگرامز کے داخلے ملک بھر میں جاری ہیں۔

داخلہ فارم یونیورسٹی کے اسلام آباد میں واقع مین کیمپس اور ملک بھر میں موجود یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کے سے دستیاب ہیں۔داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pkسے ڈائون لوڈ بھی کیا جاسکتا ہے۔ امیدوار مجوزہ طریقہ کار کے مطابق داخلہ فارم آن لائن مکمل کرکے بھی ارسال کرسکتے ہیں۔ ایم بی اے /ایم پی اے پروگرام بین الاقوامی 90۔کریڈٹ پر مشتمل پروگرام ہے۔

داخلوں کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ داخلہ فارم مکمل کرنے کے بعد اپنی اسناد کی تصدیق شدہ فوٹو کاپیاں منسلک کرکے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن ،ْ بلاک نمبر 13۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ،ْ سیکٹر H-8 اسلام آباد کے پتے پر 6 مارچ تک ارسال کریں۔ کامن ویلتھ آف لرننگ ایم بی ای/ایم پی اے پروگرام کے داخلوں کے بارے مزید معلومات کے لئے یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن سے ان کے فون نمبرز 051-9057722 ،ْ 051-9057855اور 051-9057141پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں