او آئی سی وزراء خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا، ترجمان دفتر خارجہ

ہماری کوشش ہے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے، عاصم افتخار

منگل 7 دسمبر 2021 23:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہاہے کہ او آئی سی وزراء خارجہ کا غیر معمولی اجلاس 19 دسمبر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 57 ممالک سے مندوبین کی شرکت متوقع ہے،اجلاس میں خصوصی طور پر پی فائیو ممالک کو بھی مدعو کیا گیا ہے،طالبان کو مدعو کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

ترجمان نے کہاکہ طالبان کو کس حیثیت میں بلایا جائے گا ابھی فیصلہ نہیں ہوا ،طالبان حکومت کے نمائندوں کی موجودگی بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں،ہماری کوشش ہے وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں افغانستان کی نمائندگی بھی ہونی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ افغانستان میں قیام امن کے لیے کردار ادا کریں،اس غیر معمولی اجلاس میں عملی اقدامات لئے جائیں گے جس سے افغانستان کو فائدہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں پاکستان میں افغان مہاجرین کے حوالے سے بھی بات چیت ہو گی،پاکستان چاہتا ہے کہ افغانستان کی معاشی و اقتصادی مدد کیلئے دنیا کردار ادا کرے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں