وزیر اعظم نواز شریف پراہل خانہ نے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اپریل 2017 11:58

وزیر اعظم نواز شریف پراہل خانہ نے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 اپریل 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کے خاندان کے اندر پہلے سے ہی مسائل تو ہیں، اور چونکہ ان کا خاندان ایک سیاسی خاندان ہے تو اس طرح کے مسائل ہوتے رہتے ہیں۔ لیکن اب میاں صاحب کو ان کے خاندان نے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا ہے اور اس حوالے سے نواز شریف پر خاندان کی جانب سے دباؤ بھی ہے۔

(جاری ہے)

خاندان والوں نے نواز شریف کو سمجھایا ہے ک آپ مستعفی ہو جائیں کیونکہ آنے والے دنوں میں معاملات مزید خراب ہونے جا رہے ہیں اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اب وزیر اعظم نواز شریف بھی استعفیٰ دینے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ اور اسی ضمن میں وزیر اعظم نواز شریف نے کسی جگہ پیغام بھی بھیجا ہے کہ میں ان شرائط پر مستعفی ہونے پر تیار ہوں۔ جس کا مطلب ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے مستعفی ہونے کے لیے رضا مندی ظاہر کی ہے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ نواز شریف کے بعد وزیر اعظم کے عہدے کے لیے جس کا نام سامنے آ رہا ہے وہ احسن اقبال ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں