پانامہ کا فیصلہ آنے سےچوبیس گھنٹے قبل جی ایچ کیو پہنچا۔ ہارون الرشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 29 اپریل 2017 11:08

پانامہ کا فیصلہ آنے سےچوبیس گھنٹے قبل جی ایچ کیو پہنچا۔ ہارون الرشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 اپریل 2017ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید نے کہا کہ میں آپ کو ایک خبر دیتا ہوں۔اور وہ خبر یہ ہے کہ جی ایچ کیو کو آخری وقت تک یہ اطلاع تھی کہ تین ججز وہ فیصلہ دینے والے ہیں جو دو ججز نے دیا ہے´۔

(جاری ہے)

چوبیس گھنٹے قبل انہیں معلوم ہوا کہ دو ججز ہیں جنہوں نے ایسا فیصلہ دیا۔ ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بات ان ذرائع سے ہی معلوم ہوئی جنہوں نے مجھے بتایا تھا کہ جنرل راحیل شریف دھرنے میں کوئی منفی کردار ادا نہیں کریں گے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں